Latest Fitna

Gohar Shahi K Aqaid – BAKWASAT AUR KUFRIAT (Urdu)

AQAID – BELIEFS Of Gohar Shahi – Gohar Shahi k Aqaid from his own books who claims to be Imam Mahdi but before showing the signs he died proving he was a big fat liar. Read there kufriaat below with references:

فتنہ گوہر شاہي کے باطل عقائد و نظر يات

فتنہ گوہريہ بہت خطرناک فتنہ ہے اس فتنے کا باني رياض احمد گو ہر شاہي ہے گو ہر شاہي نے اس فتنے کا آغاز اپني انجمن سر فرو شانِ اسلام کے نام سے کيا فتنہ گوہر يہ دين کے خادموں کا کوئي گروہ نہيں بلکہ ايمان کے رہزنوں کا سفيد پوش دستہ ہے جو عشق و عرفان کي متاع عزيز پر شب خون مارنے اٹھا ہے ان کے مصنو عي تصوف اور بناوٹي روحانيت کے پيچھے خوفناک درندوں کا ارادہ چھپا ہوا ہے ?

اس فرقے کا طريقہ واردات اس لحاظ سے بہت پر اسرار اور خطر ناک ہے کہ نہ صرف اہلسنّت ہونے کا دعو?ي کرتے ہيں بلکہ اعلح?ضرت امام اہلسنّت مولانا شاہ احمد رضاخا ن صاحب عليہ الرحمہ کي اتباع اور عقيدت کا بھي دم بھرتا ہے فتنہ گو ہر يہ اہلسنّت کو بد نام کرنے اور نوجوانوں کو راہِ حق سے بہکانے کےلئے اہلسنّت کا ليبل لگا کر مسلمانوں کو گمراہ کرتے ہيں ?

گو ہر شاھي نے اپني گمراہيت ان تينوں کتابوں ميں تحرير کي ہيں جنکے نام ”روحاني سفر ،روشناس اور مينارہ نور“ وغيرہ ہيں اب آپکے سامنے ان کتب کي عبا رات ثبوت کيساتھ پيش کي جارہي ہيں ?

گو ہر شاہي اور اسکے معتقدين کے عقائد و نظر يات:

عقيدہ :نماز، روزہ ،زکو? ? اورحج کو اسلام کے وقتي رکن کہا گيا ہے کہ روزانہ پانچ ہزار مرتبہ عوام ،پچيس ہزار مرتبہ امام اور بہتر ہزار مرتبہ اولياءکرام کو ذکر کرنا لازمي قرار ديا گيا ہے کہ ہر درجہ کے ذکر کے بغير نماز بے فائدہ ہے اگرچہ سجدوں سے کمر کيوں نہ ٹيڑھي ہوجائے ?(بحوالہ :کتاب :روشناس صفحہ نمبر 3)

عقيدہ :پيرو مرشد ہونے کے لئے عجيب و غريب شرط قائم کي ہے کہ اگر زيادہ سے زيادہ سات دن ميں ذاکر قلبي نہ بنا دے تو وہ مرشد نا قص ہے اور اس کي صحبت سے اپني عمر عزيز بر باد کرنا ہے ?

(بحوالہ : کتاب :روشناس صفحہ نمبر6)

عقيدہ :حضرت آدم عليہ السلام نفس کي شرارت سے اپني ورا ثت يعني جنت سے نکال کر عالم

نا موت جو جنات کا عالم تھا پھينکے گئے ?(معاذاللہ )(بحوالہ :کتاب :روشناس صفحہ 8)

عقيدہ :حضرت آدم عليہ السلام پر يوں بہتان باندھا ہے کہ آپ جب اسم محمد صلي اللہ عليہ وسلم اللہ تعالي? کے نام کيساتھ لکھا ديکھا تو خيال ہوا کہ يہ محمد صلي اللہ عليہ وسلم کون ہيں ?جواب آيا کہ تمہاري اولاد ميں سے ہوں گے ?نفس نے اُکسايا کہ يہ تيري اولا دميں ہوکر تجھ سے بڑھ جائيں گے يہ ”بے انصافي “ہے اس خيال کے بعد آپ کو دوبارہ سزاد ي گئي?(معاذ اللہ )

(بحوالہ :کتاب :روشناس صفحہ نمبر 9)

عقيدہ :قاديانيوں اور مرزا ئيوں کو مسلمان کہا ہے البتہ جھوٹے نبي کو مان کر اصلي نبي کي شفاعت سے محروم کہا ہے ?

(بحوالہ :کتاب :روشناس صفحہ نمبر 10)

عقيدہ :اللہ تعالي? کا خيال ثابت کرکے اس کے علم کي نفي کي ہے ايک دن اللہ تعالي? کے دل ميں خيال آيا کہ ميں خود کو ديکھوں سامنے جو عکس پڑا تو ايک روح بن گئي اللہ اس پر عاشق اور وہ اللہ پر عاشق ہوگئي ?(معاذاللہ )(بحوالہ :کتاب :روشناس صفحہ نمبر20)

عقيدہ :حضرت آدم عليہ السلام کي شديد ترين گستاخي اور اخير ميں ان پر شيطاني خور ہونے کا الزام لگايا ہے ?(معاذاللہ )(بحوالہ :کتاب :مينارہ نو ر صفحہ نمبر 8)

عقيدہ :ذکر کو نماز پر فضيلت دي ?ذکر کا نيا طريقہ نکالا اور قرآني آيت کے مفہوم کو بگاڑ کر اپنے باطل نظريہ پر استد لال کيا ہے ?(بحوالہ :کتاب :مينارہ نو ر صفحہ نمبر17)

عقيدہ :جب تک حضورصلي اللہ عليہ وسلم کي زيارت کسي کو نصيب نہ ہو اسکا امتّي ہونا ثابت نہيں ?

(بحوالہ :کتاب :مينارہ نو ر صفحہ نمبر24)

عقيدہ :قرآن مجيد کي آيت کا جھوٹا حوالہ ديا گيا ہے کہ قرآن مجيد ميں اللہ تعالي? نے باربار ”دع نفسک و تعالي? “فرمايا ہے حالانکہ پورے قرآن مجيد ميں کہيں بھي اللہ تعالي? کا يہ فرمان وارد نہيں ہوا? (معاذاللہ )(بحوالہ :کتاب :مينارہ نو ر صفحہ نمبر29)

عقيدہ :علماءکي شان ميں شديد ترين گستاخياں کي گئي ہيں ايک آيت کہ جو کہ يہود سے متعلق ہے علماءو مشائخ پر چسپاں کيا ہے ?(معاذاللہ )(بحوالہ :کتاب :مينارہ نو ر صفحہ نمبر30,31) عقيدہ :حضرت خضر عليہ السلام اور ان کے علم کي تو ہين کي گئي ہے ?

(بحوالہ :کتاب :مينارہ نو ر صفحہ نمبر35)

عقيدہ :انبياءکرام عليہم السلام ديدار الہ?ي کو تر ستے ہيں اور يہ (اولياءاُمّت )ديدار ميں رہتے ہيں ولي نبي کا نعم البدل ہے ?(معاذاللہ )(بحوالہ :کتاب :مينارہ نو ر صفحہ نمبر39)

گوہر شاہي اپني کتاب روحاني سفر کے صفحہ نمبر 49تا50پر رقم طراز ہے ?

عبارت :اتنے ميں اس نے سگريٹ سلگايا اور چرس کي بو اطراف ميں پھيل گئي اور مجھے اس نفرت ہونے لگي ?رات کو الہا مي صورت پيدا ہوئي يہ شخص (يعني چرسي )ان ہزاروں عابدوں ،زاہدوں اور عالموں سے بہتر ہے جو ہر نشے سے پر ہيز کر کے عبادت ميں ہوشيار ہيں ليکن بخل ،حسد اور تکبّر انکا شعار ہے اور (چرس کا )نشہ اسکي عبادت ہے ?

(معاذ اللہ !بالکل ہي واضح طور پر نشہ کو صرف حلا ل ہي نہيں بلکہ عبادت ٹہرايا جا رہا ہے ?)

رياض گوہر شاہي کے نزديک نماز اور درود شريف کي

کوئي خاص اہميت معلوم نہيں ہوتي

جيسا کہ روحاني سفر ص 3پر اپنے بارے ميں لکھتا ہے ?

عبارت :اب گو لڑہ شريف صاحبزادہ معين الدين صاحب سے بيعت ہوا انہوں نے نمازکيساتھ ايک تسبيح درود شريف کي بتائي ?ميں نے کہا اس سے کيا ہوتا ہے کوئي ايسي عبادت ہو جو ميں ہر وقت کر سکوں (يعني (معاذاللہ )نماز اور درود شريف سے کچھ فائدہ نہيں ہوتا )?

گوہر شاہي نے جو روحاني منازل طے کئے ہيں ان ميں عورتوں کا بھي بہت زيادہ دخل ہے ?نہ شرم ،نہ حيا ?ا سکے روحاني سفر ميں ايک مستاني کا خصو صيت کيساتھ دخل ہے ?

عبارت :ميں دن کو کبھي کبھي اس عورت کے پاس چلا جاتا وہ بھي عجيب و غريب فقر کے قصّے سناتي اور کبھي کھانا بھي کھلا ديتي ?(بحوالہ :روحاني سفر ص 34) عبارت :کہنے لگي آج رات کيسے آگئے ?ميں نے کہا پتہ نہيں اس نے سمجھا شايد آج کي اداو?ں سے مجھ پر قربان ہوگيا ہے اور ميرے قريب ہو کر ليٹ گئي اور پھر سينے سے چمٹ گئي ?(بحوالہ :کتاب : روحاني سفر ص 32)

کيا اس سے زيادہ دليري کيساتھ کوئي دشمن اسلام دينِ متين کے چہرے کو مسخ کر سکتا ہے ?کيا شريعت مطہرہ کي تنقيص کے لئے اس سے بھي زيادہ شرمناک پيرا يہ استعمال کيا جاسکتا ہے ?کيا اپنے مذہب ،اپنے دين ،اپنے عقائد کا اسطرح سے خون کرنے والا يہ شخص مذہبي رہنما ہوسکتا ہے ؟

آج کل گوہر شاہي کے چيلوں نے ”مہدي فاؤنڈيشن “ کے نام سے کام کرنا شروع کرديا ہے يہ جماعت دوبارہ سرگرم ہورہي ہے اس کے کارکنان دنيا بھر ميں اي ميل اورخطوط کے ذريعہ خباثتيں پھيلارہے ہيں اس طرح گوہر شاہي کي فتنہ انگيز جماعت دوبارہ سرگرم ہوگئي ہے ?

.مسلمانوں کو اس فتنے سے بچنا چاہيے

Click here to read more Articles on Beliefs

Join us on Social Media. Facebook | Twitter | Instagram

Click here to Visit our Video Website.
Click here to Visit our New Books Library

gohar shahi k aqaid

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *


Back to top button