یوم عاشوراء کی فضیلت

سارا سال آنکھیں دکھیں نہ بیمار ہو 

مفسر شہیر حکیم الامت حضرت مفتی احمد یار خان علیہ رحمۃ الحنان فرماتے ہیں، محرم کی نویں (9) اور دسویں (10) کو روزہ رکھے تو بہت ثواب پائے گا۔ بال بچوں کیلئے دسویں محرم کو خوب اچھے اچھے کھانے پکائے تو انشاءاللہ عزوجل سال بھر تک گھر میں برکت رہے گی۔ بہتر ہے کہ کھچڑا پکا کر حضرت شہیدِ کربلا سیدنا امام حُسین رضی اللہ تعالٰی عنہ کی فاتحہ کرے بہت مجرب (یعنی مؤثر و آزمودہ) ہے۔ اسی تاریخ یعنی 10 محرم الحرام کو غسل کرے تو تمام سال انشاءاللہ عزوجل بیماریوں سے امن میں رہے گا کیونکہ اس دن آبِ زمزم تمام پانیوں میں پہنچتا ہے۔ (تفسیر روح البیان، ج4، ص142، کوئٹہ، اسلامی زندگی ص93)
سرورِ کائناتِ شاہِ موجودات صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا، جو شخص یومِ عاشوراء اثمد سرمہ آنکھوں میں لگائے تو اس کی آنکھیں کبھی بھی نہ دکھیں گی۔ (شعب الایمان، ج3، ص367، حدیث 3797) 

صلوا علی الحبیب ! صلی اللہ تعالٰی علٰی محمد، صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top